• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ خطے میں مشترکہ سیکورٹی کے فروغ میں پیش پیش ہے، نیول چیف

کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل اس خطے میں پاک بحریہ ہمیشہ مشترکہ سیکورٹی کے فروغ کی کوششوں میں پیش پیش رہی ہے اور امن مشقیں بھی اسی نظر یے پر منعقد کی جاتی ہیں۔ نیول چیف نےکثیرالملکی مشق امن 19میں شریک مختلف غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا،ان کی آمد پر متعلقہ جہازوںکے سینئر/ کمانڈنگ افسران نے ان کا استقبال کیا اورجہازپر موجودچاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔نیول چیف نے آسٹریلیا، چین، اٹلی، ملیشیا، عمان،سری لنکا، ترکی اور برطانیہ کے شریک جہازوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ سینئر/کمانڈنگ افسران سے ملاقات بھی کی، انہیںجہازوںکے عملے کی جانب سے بر یفنگ بھی دی گئی ۔ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو میں نیول چیف نے کہا یہاں بننے والے دوستانہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے اور علاقائی امن و ترقی کے مشترکہ حدف کے حصول کے لیے ہمیں قریب لائیں گے۔ انہوں نے مشق امن میں شرکت اور’’ امن کے لیے متحد‘‘ کے مشترکہ عزم میں ساتھ دینے پر تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے دوروں کے دوران بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے ملاقات بھی کی اور اُن کے سوالوں کے جوابات دیئے۔
تازہ ترین