• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال آپریشن کرنیوالے اہلکاروں کی شناخت پریڈ میں مشکل کا سامنا

لاہور(نمائندہ جنگ)سانحہ ساہیوال کیس میں فرانزک لیب کو دی جانیوالی ویڈیوز میں ساہیوال آپریشن کرنیوالے اہلکارنقاب پوش چہرے واضح نہ ہونے سے شناخت پریڈ میں مشکل کا سامنا۔ سانحہ ساہیوال کے دوران جو ویڈیوز جے آئی ٹی کو موصول ہوئیں ان میں کسی بھی سی ٹی ڈی کے اہلکار کا چہرہ واضح نہیں ۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سی ٹی ڈی کے 5 سے 6 اہلکاروں کو گرفتار کر رکھا ہے، جن کی شناخت پریڈ میں بھی جے آئی ٹی کو دشواری کا سامنا ہے کیونکہ آپریشن میں شامل اہلکار اپنے چہروں کو نقاب سے چھپائے ہوئے تھے۔
تازہ ترین