• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران قرضوں کی بجائے وسائل کی منصفانہ تقسیم پر توجہ دیں، سراج الحق

لاہور، پھالیہ(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران اگر واقعی ملک و قوم کی کوئی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں قرضوں اور خیرات کی بجائے معاشی اصلاحات ، ڈاکومنٹیشن اور وسائل کی منصفانہ تقسیم پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی،حکومت سوئی گیس اوور بلنگ کے پیسے لوگوں کو واپس کرے ۔ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بے لاگ اور کڑا احتساب کرنا ہوگا۔ حکومت سوئی گیس کی اوور بلنگ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا محاسبہ کرے اور آئندہ بل میں لوگوں کو انکے پیسے واپس کیے جائیں۔ آئین و قانون کی بالادستی ہو تی تو این آر او اور ڈیل کی باتیں نہ ہوتیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں این آر او کو کالاقانون قرار دیا گیا ہے۔صدر اور وزیراعظم کو بھی یہ اختیار نہیں کہ وہ قومی دولت لوٹنے اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاکر دولت اکٹھی کرنے والوں کو چھوڑ دیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سپریم کورٹ گزشتہ این آر او سے فائدہ اٹھانے اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کو بھی طلب کرے۔
تازہ ترین