• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ سندھ کی طویل ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی طویل ملاقات ۔وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان ورکنگ ریلیشن اور تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق،صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گاملاقات میں سندھ میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق رائےاوروفاقی حکومت کے کراچی میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بھی غور ہوا کرا چی میں جاری ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا اعادہ بھی کیا گیامنصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے صدر مملکت سے وزیر اعلی سندھ کی جلد دوبارہ ملاقات ہو گی۔
تازہ ترین