• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے چھ روز قبل لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی نعش کیٹی بندر کے قریب سمندر سے مل گئی

ٹھٹھ (نامہ نگار)کراچی کے رہائشی لاپتہ نوجوان کی لاش کیٹی بندر سے برآمد پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی تفصیلات کے مطابق کراچی نارتھ ناظم آباد کے رہائشی 44سالہ فیصل صلاح الدین کی لاش کیٹی بندر کے جزیرے حجامڑو کریک سے ملی ہے اطلاع ملنے پر ریسیکو ادارے اور پولیس نعش کو کیٹی بندر لے آئے جہاں سے پولیس نے لاش کو سول ہسپتال مکلی منتقل کیا پولیس کے مطابق نوجوان کے کپڑوں سے شناختی کارڈ کی کاپی اور رابطہ نمبر ملے جس سے نوجوان کی شناخت ہوئی پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی متوفی نوجوان کے بہنوئی عامر عشرت نے ہسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی دشمنی نھیں چھ روز قبل گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا اور اپنا موبائل فون بھی گھر پر چھوڑ دیا تھا کافی تلاش کیا مگر نہ مل سکا آج اس کی لاش کیٹی بندر سے ملی ہے لاش کو کراچی لے جایا گیا۔
تازہ ترین