• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، مختلف جماعتوں سے بھتہ خوری کے الزام میں نکالے گئے 12مسلح افراد کا گارڈ پر حملہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر میں نامعلوم مسلح ملزمان نےبلیز پیراڈئزفیز2کے سیکورٹی گارڈ کوتشدد کرکے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق بلیز پیراڈائز فیز ٹو کے یونین آفس میں ایسویسی ایشن کے نمائندوں کا فلیٹوں کے مکینوں سے جھگڑا ہوگیا ، اس دوران چند افراد نے سیکورٹی گارڈ سلیم اور یوسف کو تشدد کرکے زخمی کیا جنہیںجنھیںقریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ، جبکہ اطلاعات کے مطابق مختلف جماعتوں سے بھتہ خوری کے الزام میں نکالے گئے 12 سے زائد مسلح افراد نے گارڈ ز کو پستول کے بٹ اور سریوں ز خمی کر کےسر پھاڑ دیا ،یونین آفس میں توڑ پھوڑ کرتے رہے ، جبکہ یہاں موجود خواتین کو ایک گھنٹے مرکزی درواز بند کر کےیرغمال بھی بنایا گیااور جب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچی تو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔
تازہ ترین