• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب ، اجلاس آج اور کل ہونگے

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب کے معاملہ پر 17 قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب کر لئے گئے،آج میری ٹائمز، توانائی، انسداد منشیات اور سمندر پار پاکستانیز کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ہونگے۔ ریلویز، مذہبی امور اور وفاقی تعلیم و تربیت اور کابینہ ڈویژن کے اجلاس بھی آج ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق کل داخلہ، موسمیاتی تبدیلی، خزانہ اور دفاع کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ہونگے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی یقین دہانیاں، قواعد و ضوابط، انسانی حقوق ، نجکاری، تجارت اور آبی وسائل کی کمیٹیوں کے اجلاس بھی کل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی تمام کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کروائیں گے۔
تازہ ترین