• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ‘ سی ایم ہاؤسز میں گرمی نہیں کیونکہ لائن میں گیس نہیں، عمران اسماعیل

ٹھٹھہ (شاہد صدیقی / نامہ نگار ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکہا ہے کہ گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس کے درمیان گرمی نہیں ہے کیونکہ جب لائن میں گیس ہی نہیں ہے تو درجہ حرارت کیسے بڑھے گا۔ گورنر نے کہا کہ سندھ کی ثقافت اور آثار قدیمہ کے فروغ کی ضرورت ہے اور اسے یورپ تک عام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سیاحت کے فروغ سے ہی خوشحالی آئے گی ، مکلی کے قبرستان میں بہت خوبصورت قبریں اور ٹائلیں ہوتی تھیں لیکن اب غائب ہو چکی ہیں دوبارہ بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں گورنر سندھ نے دورہ ٹھٹھہ کے موقع پر مختلف تاریخی مقامات دیکھے، پروٹوکول میں 15؍ سے زائد گاڑیاں شامل تھیں۔
تازہ ترین