• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلہ کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

حب ( مشتاق کمبوہ/نامہ نگار)بیلہ کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب 11بج کر 2منٹ پر کراچی سے 180 کلومیٹر دور بلوچستان کے علاقے بیلہ کے مضافاتی علاقوں کنر ، کنڈی، کشاری اور لگڑا سمیت ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے ان مضافاتی علاقو ں کے لوگو ں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ محکمہ مو سمیا ت بیلہ کے انچارج عبدالعزیز عباسی کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
تازہ ترین