• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں ٹیکس وصولیوں کا جائزہ لینے کیلئے آج ڈائریکٹرز ایکسائز کانفرنس طلب

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹکس کنٹرول نے پنجاب بھر میں ٹیکس وصولیوں کا جائزہ لینے کیلئے (آج) پیر کو ڈائریکٹرز کانفرنس بلالی ہے، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اکرم اشرف گوندل بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے ،کانفرنس میں آئندہ پانچ ماہ کے دوران پراپرٹی ، موٹر ، پروفیشنل ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیوں کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے تاکہ ٹیکسوں کی وصولیوں کے اہداف کو یقینی بنایا جاسکے، ایکسائز ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ پچھلے پانچ ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال کی وجوہات کیا ہے ۔
تازہ ترین