• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریدکے میں3نوجوان قتل،نعشیں سڑک پر پھینک دیں ،ورثا ء کا احتجاج

مرید کے(نمائندہ جنگ)مریدکے میں 3نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، نعشیں سڑک پر پھینک دی گئیں،مقتولین میں سے ایک کی خلیل کے نام سے پہچان ہوگئی، مقتولین کے ورثاء کا احتجاج ۔ پولیس کے مطابق نواحی آبادی بھڑتھ میں تین نوجوانوں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا اور نعشیں سڑک کنارے پھینک دیں،مقتول خلیل اور جہانگیرسنگین وارداتوں میں ملوث اور اشتہاری تھے۔ پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کردیں ۔ لیس ایک نامعلوم نعش ساتھ لے گئی،پولیس کے مطابق دو مقتولین کی خلیل اور جہانگیر کے نام سے پہچان ہوئی ہے ،دونوں درجن سے زائد تھانوں کو قتل ،اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے اور اشتہاری تھے تاہم نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ادھر مریدکے ٹی ایچ کیوہسپتال میں مقتول خلیل کی والدہ شمعون بی بی اور اہلیہ جہانگیر کے اہلخانہ نے میڈیا کو احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ خلیل کو اس کے چچا سرور اور سردار نے اپنے بیٹوں سے قتل کروایا ہے جو ڈکیت ہیں اور لاہور پکڑے گئے تھے۔
تازہ ترین