• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کسی کی خواہش پر نہیں گر سکتی،زرتاج گل

لاہور(اے پی پی ) وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی کی خواہش پر نہیں گر ائی جا سکتی ہے،موجودہ حکومت اگلے پانچ سال بھی پورے گی،شہبازشریف پی اے سی کی سربراہی سےاستعفیٰ دیکر علیم خان کی طرح مثال قائم کریں، وہ گذ شتہ روز لاہور میوزیم میں معروف خطاط صادقین کی32 ویں برسی کے موقع پر لگائی گئی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں شہبازشریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوکر علیم خان کی طرح مثال قائم کرنی چاہئے پی ٹی آئی کی حکومت ملکی مفاد میں ضرورت اور وقت کے مطابق اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کر سکتی ہے ، یہ کوئی بادشاہت نہیں جمہور یت ہے جہاں ذاتی مفاد کو نہیں قومی مفاد کو سامنے رکھنا لازم ہوتا ہے، ایک استفسا ر پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی سوچ میں کوئی ابہام نہیں ہے۔
تازہ ترین