• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری کا ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘ کے قیام کا اعلان

لندن (این این آئی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے ممبران اوورسیز پاکستانی ہوں گے، 50افراد پرمشتمل ایڈوائزری کونسل بھی کام کرے گی،اوورسیزپاکستانیوں کی وطن میں قبضہ مافیا اور سرمایہ کاری میں رکاوٹوں پر شکایات ہیں جنہیں دور کیا جائے گا برطانیہ کے دورے کے بعد دبئی روانگی سے قبل گفتگو کرتے زلفی بخاری نے کہا کہ دورے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی ملی ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی عمران خان سے بہت امیدیں قائم ہیں۔

تازہ ترین