• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوچکا، برٹش کشمیری تحریک آزادی میںاپنی جدوجہدجاری رکھیں، سردار عتیق خان

سلاؤ ( اورنگزیب چوہدری )کشمیری تحریک آزادی کشمیر کو لاکھوں جانوں کی قربانی دے کر زندہ رکھے ہوئے ہیں۔بھارتی افواج کشمیریوں پر تاریخ کے بدترین مظالم کے باوجودکشمیریوں کی تحریک کو کمزور نہیں کرسکی۔ بھارت کو اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ کشمیری تمام مظالم جبر اور طاقت کے باوجود تحریک آزادی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ مسئلہ کشمیردنیا میں فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے سلائو میں مسلم کانفرنس کی طرف سے یکجہتی کشمیر سیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا انعقاد چیئرمین انوسٹمنٹ بورڈ مسلم کانفرنس چوہدری جمیل تبسم اور چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ اسحاق نے کیا تھا۔ تقریب سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یوں کا اجتماعی مسئلہ ہےبرٹش کشمیریوںنے لندن یکجہتی کشمیر مظاہرے میں بھرپور اتفاق و اتحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی دنیا سمیت مقبوضہ کشمیری کےکشمیریوں کو مثبت پیغام دیا ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کرتار پور کے راستے کو بھارت میں مقیم سکھ کیمونٹی کے لیے اوپن کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔کشمیری توقع اور امید رکھتے ہیں کہ جلد دونوںکشمیر کے فطری راستے بھی اوپن کیے جائیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بیرونی دوروں پر نہیں آنے دیا جا رہا ہے۔ جو کسی طور پر مناسب نہیں۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کا اپنی رپورٹس میں زکر کر کے بھارت کے اصلی چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔کشمیری کسی صورت تحریک سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ برٹش کشمیری برطانیہ میں تحریک آزاد ی کشمیری کے لیے پوری جانفشانی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں۔ تقریب سے چیرمین انوسٹمنٹ بورڈ مسلم کانفرنس چوہدری جمیل احمد تبسم نے کہا کہ مسلم کانفرنس دونوں اطراف کےکشمیرییوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ برٹش کشمیری برطانیہ بھر میں یکجہتی کشمیر سیمینار منعقد کر کے مسئلہ کشمیرکو عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کی تحریک میں لاکھوںکشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ برطانیہ میں مقیم لاکھوںکشمیری حکومت برطانیہ سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ و ہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودرادیت دلوانے میں کرداد ادا کرے۔ تقریب سے ممتازکشمیری رہنماؤں بیرسٹر مجید ترمبو، پروفیسر نذیر شال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔کشمیریوں کے بھارتی افواج کے تمام مظالم کے باوجود صوصلے بلند ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل برطانیہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں۔ تقریب سے مسلم کانفرنس برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری بشیر رٹوی، سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس شبیر ملک، چیف آرگنائزر راجہ اسحاق نے کہا کہ بر ٹش کشمیری بلا تفریق سیاسی وابستگی پوری طرح تحریک آزادی کشمیر کے لیے پورے قومی جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ سابق ممبرکشمیر کونسل چوہدری یعقوب، راجہ سکندر، راجہ الیاس، راجہ یعقوب نے کہا کہ عالمی دنیا میںکشمیریوں کے موقف کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔کشمیری بہت جلد بھارت کےمظالم سے نجات حاصل کر کے پاکستان کے ساتھ شامل ہوں گے۔ راجہ ظفراللہ، میاں غلام رسول، راجہ مہربان، رومی ملک، راجہ زاہد، ذاکر کیانی نوید منگا نے اپنے خطاب میں کہاکشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ملنا چاہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں،کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ تقریب سے سردار گل چرن سنگھ، سابق کونسلر نذر لودھی نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بند کروانے کے لیے برطانیہ سمیت عالمی دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہے۔ تقریب سے کونسلر محمد نذیر، کونسلر راجہ صفدر، کونسلر محمد شریف، سابق میئر کونسلر چوہدری شفیق، کونسلر راجہ امجد، سابق کونسلر اظہر قریشی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مسلۂ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین