• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے یورپی و برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا ہوگا، امجد بشیر ایم ای پی

مانچسٹر ( غلام مصطفیٰ مغل ) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام حریت پسند رہنماء افضل گورو شہید کی برسی کے موقع پر مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا اہتمام ہوا۔ تقریب میں ممبر یورپی پارلیمنٹ ایم ای پی امجد بشیر ممبر خارجہ امور و ہیومن رائٹس کمیٹی یورپی پارلیمنٹ مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر تقریب میں جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ، سرپرست اعلیٰ سردار عبدا لرحمن خان ، امجدحسین مغل ، روبینہ خان ، شاہدہ خان ، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن ، کونسلر تیمور طارق ، پامیلا اشرف ملک ، ثمینہ خان ، نغمانہ کنول ، شہناز صدیق چیئرپرسن کشمیر کونسل ، چوہدری گلفراز ، نوجوان رہنما ذیشان عرفان ، چوہدری عمران ، راجہ عدیل اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر امجد بشیر ایم ای پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور یورپی ممبران پارلیمنٹ اور حکومتیں بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دباؤ ڈالیں ۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے یورپی و برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کو کردار اد کرنا ہو گا ۔ برسلز میں دو روزہ کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں یورپی ممبران پارلیمنٹ کو شریک کروایا جائے گا ۔18اور 19فروری کو ہونے والی کانفرنس میں کشمیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہوئے دنیا سے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ بھی کیا جائے گا ۔ شہید افضل گورو نے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کی ۔ کشمیری شہداء اپنے بنیادی حق کے لیے قربان ہو رہے ہیں اور ان کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ۔اس موقع پر چیئرمین تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل راجہ نجابت حسین نے شہید افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سفارتی محاذ پر تحریک کو جاری رکھنے کا عزم کیا ۔ راجہ نجابت حسین نے شرکاء کو تحریک حق خود ارادیت کی فروری اور مارچ میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ، یورپ ، پاکستان ، امریکہ اور دیگر ممالک میں بھی تحریک حق خود ارادیت اپنی سرگرمیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اقوام متحدہ تک جائے گی اور اقوام متحدہ کو اس کی قررادادیں اور کردار یاد دلایا جائے گا۔ شہید کشمیر مقبول بٹ شہید ، برہان مظفر وانی شہیداور افضل گورو شہید سمیت تمام شہداء ہمارے ہیرو ہیں ۔

تازہ ترین