• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رقم ہتھیانے کیلئے دو خاندانوں کو بلیک میل کرنے والے باپ اور بیٹے کو سزائیں

لوٹن (شہزاد علی) عام طور پر والدین بچوں کی غلط حرکات و سکنات پر بچوں پرسخت خفا ہوتے ہیں اور تنبیہ کرتے ہیں کئی والدین نافرمانی اور بری مجلسوں میں حصہ لینے پر بیٹوں کو عاق بھی کر دیتے ہیں لیکن لوٹن میں ایک باپ اوربیٹے نے مل کر دو خاندانوں کو بھاری نقدی کے لیے بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور مذکورہ فیملیز کی باپ، بیٹے نے زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دیں۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر پیریز روڈ لوٹن کے39سالہ امجد خان کو9 سال کی سزا سنائی گئی ہے اس کے بیٹے 18 سالہ سفیان کو انہی جرائم پر دو سال کی سزا جو بارہ مہینے معطل رہے گی، نو مہینے کرفیو اور تین سو گھنٹے کمیونٹی سروس کی سزائیں دیہیں کیونکہ جرائم کے وقت اس کی عمر کم تھی ۔ بیڈفورڈشائر پولیس کے پریس ریلیز کے مطابق واقعات دسمبر 2016اور مارچ 2107 کے عرصہ میں کئی مہینے پر محیط تھے جن میں باپ بیٹے نے مذکورہ خاندانوں کو نہ صرف اجرتی افراد کے زریعے متعدد بار دھمکایا بلکہ ان کے گھروں میں نقب زنی بھی کمیشنڈ کرائی تاکہ نقدی ہتھیائی جاسکے اور ایک باقاعدہ مہم کے زریعے دو خاندان کے افراد کو تنگ کیے رکھا تاہم متاثرہ خاندانوں نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس سے رابطہ رکھا جس کے باعث دونوں باپ بیٹا پر جرم ثابت کیا گیا۔ اب باپ امجد خان سلاخوں کے پیچھے ہے۔ پولیس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی پیچیدہ اور چیلنجنگ کیس تھا جس میں دو خاندانوں کے خلاف متشددانہ رویوں کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم افراد سے نقدی کے حصول کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا پولیس نے متاثرہ خاندانوں کی پولیس سے مدد مانگنے اور ان کی بہادری کی تعریف کی ہے۔

تازہ ترین