• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر کی لو کس کینال سے برآمد گرینیڈ ناکارہ بنادیا گیا

مانچسٹر( چوہدری ساجد علی) مانچسٹر سٹی سینٹر ڈینز گیٹ لوکس کینال سے تاریخی گرینیڈ برآمد ہوا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل یونٹ کو بلوایا جس  نے اس تاریخی گرینیڈ کو کینال سے نکالا ۔اس دوران پولیس نے مانچسٹر کے سب سے مصروف علاقے ڈینز گیٹ کو عوام کے لئے بند کردیا۔مانچسٹر کے اس علاقے میں چائینز نیو ایئر کا ہفتہ ہر سال مناتے ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے تاریخی گرینیڈ کو ناکارہ بنادیا اور بتایا کہ عوام کے لئے کوئی خطرہ کی بات نہیں ہے۔
تازہ ترین