• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاتالونیا میں چوہدری شہزاد اکبر بلدیاتی انتخابی فہرست میں شامل

بارسلونا(جواد چیمہ)اسپین کے صوبہ کاتالونیا میں 27 مئی کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا ہے۔امیگرینٹس دوست جماعت اسکیراریپبلیکانہ کاتالونیا کی طرف سے میٹروپولیٹن بارسلونا،سنتا کلوما سے پاکستان نژاد چوہدری شہزاداکبر وڑائچ کو بھی امیدواروں کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔اس کا باقاعدہ اعلان تقریب میں میئر کیلئے امیدوار سام نیونس،سینیٹر رابرٹ مسیح ،کانگریس کے ممبر گابریل روفیان نے کیا۔کانگریس کے ممبر جوان اور سینیٹر رابرٹ مسیح نے چوہدری شہزاداکبر وڑائچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بننے والی گورنمنٹ کا شہزاداکبر وڑائچ بھی حصہ ہوں گئے۔اس تقریب میں مقامی کاتالان باشندوں کے ساتھ بڑی تعداد میں ایشیا،لاطینی امریکہ اور افریقہ کے باشندوں نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ اسکیرا ریپبلیکانہ امیگرینٹس دوست جماعت ہے جس نے امیگرینٹس اور مسلمان کمیونٹی کو برابری کی بنیاد پر بلدیہ،پارلیمنٹ کاتالونیا، کانگریس اور سینیٹ میں باقاعدہ طور پر نمائندگی دے رکھی ہے۔
تازہ ترین