• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بقا کشمیر کی آزادی میں ہے، جنید نواز چوہدری

سٹاک ہوم(پ ر) پاکستان کی بقا کشمیر کی آزادی میں ہے، کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت پاکستان عملی اقدامات کرے تاکہ دنیا کشمیر کی طرف متوجہ ہو،شہدائے کشمیر کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، بھارت سے کشمیریوں کے خون کا حساب لیں گے،ان خیالات کا اظہار سٹاک ہوم میں منعقدہ ایک تقریب سے جنید نواز چوہدری صدر پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک سویڈن کے ہر فورم پر کشمیر یوں کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ہم کشمیری شہداء اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو ان تمام مظالم کے باوجود پاکستان کا نام لیتے ہیں اور پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہیں ۔جنید نواز چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم سویڈن میں قائم ہونے والی نئی سویڈش حکومت کے ممبر پارلیمان اور تھنک ٹینک کے ساتھ مل کر کشمیر کاز کیلئے کام کر رہے ہیں اور سویڈن کی حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بھارت کو مظلوم کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کو رکوانے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے اسی سلسلہ میں سویڈن کی تاریخ میں پہلی بار حکومتی ممبر پارلیمنٹ سرکن کوسے کی جانب سے سویڈش پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث کیلئے ایک قرارداد بھی پیش کی گئی ہے جس کو منظور کرلیا گیا اور جلد اس پر بحث متوقع ہے۔
تازہ ترین