• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنکریٹ کے تابوت میں عمر گزارنے والی کلر وہیل کی دکھ بھری داستان

لندن(جنگ نیوز) کلروہیل اولا کی دکھ بھری داستان جو اپنی ساری زندگی کنکریٹ کے تابوت میں قید میں گزارے گی۔ برطانوی اخبار مرر کے مطابق اس کی ماں مارکن نے اسے گزشتہ سال ستمبر میں جنم دیا تھا جس کے بعد اسے مقبول ہسپانوی چڑیا گھ میں رکھا گیا ہے اس کا قد5میٹر ہوگا روزانہ 100میل تک تیرنے کے قابل ہوسکے گی اور 5سو فٹ کی چھلانگ لگا سکے گی۔ تاہم اسے اپنی زندگی ماہرین ماحولیات کے مطابق کنکریٹ کے تابوت میں گزارنی پڑے گی۔5ماہ کی کلر وہیل اولا (بحر اورکامیں ٹین رائفس کے مقبول لورو پارق زو میں چھ دیگر اورکاز کے ساتھ ٹینکوں کی سیریز میں رہتی ہے جن کو دھاتی گیٹوں سے علیحدہ کیا گیا ہے۔ سی ورلڈ کے اورکاز کی قید میں پیدائش ختم کرنے کے فیصلے کے باوجود اس کی ماں مورگن نے گزشتہ سال ستمبر میں اسے جنم دیا۔ انہیں ان دعوئوں پرعلیحدہ کردیا گیا ہے کہ اس کی ماں کی دودھ کی سپلائی کافی نہیں اور اسے بوتل کے دودھ کی ضرورت ہوگی۔ چیرٹیز کا کہنا ہے کہ قید نے مورگن کو متاثر کیا ہے جو سرکس کے حیرت انگیز کرتب دکھاتی ہے اور اولا بھی ایسا ہی کرے گی۔ اورکا روٹرز سام لپ مین نے کہا ہےکہ قید سے بہبود پر وہی اثرات مرتب ہوں گے جو ایک شخص کو زندگی بھر ایک کمرے میں بند کرنے کے ہوتے ہیں، مورگن اور دوسری اورکاز تعطیلات منانے والوں کے لئے کرتب دکھاتی ہیں۔ زوکی گائیڈایڈنبرا کی این نے کہا ہے کہ یہاں اورکاز صرف شوز کے لئے نہیں بلکہ ان پر بہت ساری ریسرچ بھی کی جارہی ہے۔ فری مورگن فائونڈیشن کے ڈاکٹر انگرڈو سرے نے کہا ہے کہ چونکہ وہ پارک میں اس قدر طویل عرصہ گزار چکی ہے اس لئے اسے مکمل طور پر چھوڑے جانے کا امکان نہیں، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے سرکس کے کرتب دکھانے کےذریعے رقم کمانے کے لئے استعمال کیا جائے۔ مورگن کی بچی کو اس کے ساتھ رکھا جائے ان کو الگ کرنا ایک اور سانحہ ہوگا۔برٹش ڈائیورز میرین لائف ریسکیو کی ایلن نائٹ نے کہا ہے کہ مورگن سے بریڈنگ نہیں ہونی چاہئے اس کی بچی اگر آزاد نہیں کی جاتی تو وہ بریڈنگ مشین بن کر رہ جائے گی۔
تازہ ترین