آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9 جمادی الثانی 1440ھ 15 فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برمنگھم (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حکومت آزاد کشمیر کے سابق مشیر محمد سعید مغل ایم بی ای اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وزراء بیرون ملک آکر تارکین وطن کمیونٹی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا کہہ رہے ہیں جب کہ پاکستان میں بجلی، گیس اور پانی نہیں ہے۔ جب مقامی افراد کو یہ تینوں چیزیں میسر نہیں ہیں تو اس ملک میں باہر سے جا کر کون سرمایہ کاری کرے گا۔ سعید مغل نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیروں نے نیکوپ کارڈ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، پی آئی اے کے کرایوں میں چھٹیوں کے دوران کمی کا وعدہ کیا تھا لیکن کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا اور ابھی تک اوورسیز پاکستانیوں کو کوئی مراعات نہیں ملیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پہلے اپنے وعدے پورے کرے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں