• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین دہشت گردی کررہا ہے، راجہ فاروق حیدر

برسلز(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین دہشت گردی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو مجرمانہ خاموشی ختم کرنا ہو گی، کشمیری تارکین وطن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، یورپ میں چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید اور ان کی ٹیم جس طرح بھارت کا اصل گھناؤنا چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں چیئرمین کشمیر کونسل علی رضا سید سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا، وزیر اعظم کے ہمراہ وزراء حکومت چوہدری محمد سعید، کرنل(ر) وقار احمد نور، چوہدری رخسار احمد، چوہدری محمد اسماعیل، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ طاہر مرزا، برطانیہ سے خصوصی طور پر آئے ہوئے سید محمد کاظمی، بسپ آزادکشمیر کے ریجنل ڈائریکٹر راجہ کلیم اللہ خان، سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عزیز الرحمن ایڈووکیٹ، سید فیضان حیدر ایڈووکیٹ، میجر (ر) سید اسد نقوی، سید وصی رضا، انجمن تاجران کے سابق مرکزی صدر طاہر ملک، آغا شبر، ظہیر اعظم جرال کے علاوہ دیگر نمائندہ افراد بھی موجود تھے، سید علی رضا نے اپنی رہائش گاہ پہنچنے پر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا گرمجوشی سے استقبال کیا، اس موقع پر دونوں کے درمیاں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی،دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہا کیا ۔
تازہ ترین