• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ فاروق حیدر بارسلونا میں منعقدہ یکجہتی پروگرام میں شرکت کریں گے،مختار سونی

بارسلونا(نمائندہ جنگ)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر 16فروری کو بارسلونا میں ہونے والے یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام میں خصوصی شرکت کریں گے اور پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ان خیالات کااظہار ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مختار سونی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کا پروگرام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی مل کر اہتمام کر رہی ہے جس میں مقامی اسپینش سیاسی پارٹیوں کے نمائندے اور ممبران پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام کی صدارت قونصل جنرل چوہدری عمران علی کریں گے۔راجہ مختار احمد سونی نے بارسلونا اسپین میں بسنے والے تمام کشمیری وپاکستانیوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت فرماکر اپنے نہتے اور بے یارو مددگار کشمیری بھائیوں کے ساتھ اخلاقی اور سماجی طور پر کھڑے ہوں۔
تازہ ترین