ویانا (نمائندہ جنگ )پاک لینز کمیونٹی سنٹر آسٹریا میں عرفان شاہد کے برادر نسبتی اور اشتیاق احمد کے تایا جو گزشتہ دنوںپاکستان میں انتقال کر گئے تھے دونوں مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور نعت کی محفل کا انعقادکیا گیا جس میںپاکستانی کمیونٹی، پی ٹی آئی آسٹریا کے صدر میاں خلیل احمد،ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ آسٹریا کے صدر حاجی محمد ارشد،اکرم باجوہ،پاک آسٹرو سالزبرگ کے صدر حاجی شاہد شاہ،حاجی قمر چوہدری،امجد بھٹی،سفیان ورک،منیراحمد مغل،حاجی سلطان احمد،حاجی چوہدری منیر اختر آف سالزبرگ،چوہدری محمد زبیر آف سالزبرگ،ندیم اختر، محفوظ خان،چوہدری محمد حفیظ آف لینز،ندیم رضاقادری،سید محمود شاہ،حاجی مسعود احمد ودیگر نے شرکت کی ۔ میاں عدیل سمیت مختلف نعت خواں نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔پی ایف اے کے صدر اور مسجد المدینہ ویاناکے سرپرست اعلیٰ حاجی علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے زندگی اور موت کے عنوان سے بیان فرمایا۔محفل کے اختتام پرمرحومین کے بلند درجات، شرکاء محفل ،امت مسلمہ اور پاکستان کی ترقّی وخوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔(تصاویر صفحہ 7پر ملاحظہ کیجئے)