• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن کے مسائل پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں،علی زمان راجہ

شفیلڈ(راجہ راشد خان) تارکین اپنے وطن کے لیے بڑا اثاثہ ہیں اور ہر مشکل وقت میں تارکین وطن نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار علی زمان راجہ ایڈووکیٹ نےراجہ محمود قربان اور راجہ عتیق کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کی جائیدادوں پر قبضے کرنے والے کوئی باہر سے نہیں ہوتے بلکہ ان کے اپنے ہی رشتہ دار اور عزیز و اقارب ہوتے ہیں ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے تارکین وطن کی مدد کرنے کیلئے انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری رکھی ہیں اور تارکین وطن کی بروقت مدد کی جاتی ہے ۔عدالتی نظام اچھا نہ ہونے کی وجہ سے لوگ کورٹ کچہری کا سہارا لے کے تارکین وطن کو مقدمات میں الجھا دیتے ہیں۔سابق امیدوار آزاد کشمیر قانون اسمبلی ایل ون ڈڈیال نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے تارکین وطن کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور میں نے ان کی ہمیشہ مدد کی ہے اور کرتا رہوں گا۔تقریب میں سابق لارڈ میئر شفیلڈ راجہ قربان حسین، صدر مسلم لیگ ن شفیلڈ راجہ نزاکت خان،راجہ ولایت ،راجہ اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین