• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے افضل گورو اور مقبول بٹ کا عدالتی قتل کیا ہے،ریاض احمدبٹ

اسپین(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے نائب صدر ریاض احمد بٹ نے ممتاز حریت پسند رہنما شہید افضل گورو اور مقبول بٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ان کا عدالتی قتل کیا ہے ان کے ساتھ بھارت نے انصاف نہیں کیا، ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ گزشتہ تیس سال میں تحریک آزادی کشمیر میںلاکھوں کشمیریوں کی قربانیوں کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنا ہے، بھارت کی نام نہاد جموریت اور عدل کا نظام بے نقاب ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیر بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں پابند سلاسل اور ظلم و جبر برداشت کر رہے ہیں،بھارت نے اپنے ظلم اور گناہوں پر پردہ ڈالنے کیلئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور میڈیا پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، مقبوضہ کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل دیا گیا ہے، سید علی گیلانی کو آٹھ سال سے گھر میں نظر بند کر رکھاہے اور دیگر حریت رہنمائوں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں کالے قوانین کے تحت جعلی مقدمات بنا کر جیلوں میں بند کر رکھا ہے، بھارت کو کوئی پوچھنے والا نہیں ظلم میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ریاض بٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی کشمیر رپورٹ منظر عام پر آنے بعد بھی بھارت نے تمام راستے بند کر رکھے ہیں، کسی کو اس رپورٹ کے مطابق تحقیقات کرنے اجازت نہیں ہے ،بھارت کسی مذاکرات اور امن کے راستے کو اختیار کرنے کیلئے تیار نہیں اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور بے سہارہ عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار اور نشانہ بن رہے ہیں اور ان کے حق میں کہیں سے کوئی آواز بلند کرنے والا نہیں ہے۔
تازہ ترین