آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 16؍شعبان المعظم 1440ھ 22؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھمٹن شائر نے جنوبی افریقن بلے باز ٹیمبا باووما کی خدمات حاصل کر لیں

لندن (اے پی پی) انگلش کلب نارتھمٹن شائر نے رواں برس شیڈول کاؤنٹی سیزن کیلئے جنوبی افریقن بلے باز ٹیمبا باووما کی خدمات حاصل کر لیں۔28سالہ بلے باز کو 31 ٹیسٹ اور 2ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں پروٹیز ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 125 فرسٹ کلاس میچز میں 6680رنز بنا رکھے ہیں۔ نارتھمٹن شائر کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو رے پائن نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیمبا باووما باصلاحیت بلے باز ہیں۔ وہ فرسٹ کلاس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں