• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، طالبان حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک، بمباری میں بچوں عورتوں سمیت 21 شہری مارے گئے، رکن پارلیمان کا دعویٰ

کابل (جنگ نیوز/ایجنسیاں) افغان طالبان کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، دوسری طرف افغان رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلمند میںہونے والے دو حملوں میں 21 عام شہری نشانہ بنے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان صوبے فراہ میں طالبان کے ایک حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ طالبان جنگجو حملے کے بعد افغان فورسز کا اسلحہ اور دیگر جنگی سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے، صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان حملے میں 3 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ہونے والے دو فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 21 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ محمد ہاشم الکوزئی نے دعویٰ کیا کہ ہلمند میں ایک فضائی حملے میں 13 شہری اور دوسرے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں حملے ایک روز قبل رات گئے ہلمند کے ضلع سانگن میں ہوئے جہاں نیٹو کی حمایت یافتہ افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔محمد ہاشم الکوزئی نے بتایا کہ فضائی حملوں میں دیگر 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

تازہ ترین