آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 10؍جمادی الثانی 1440ھ 16؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی سے باز رہے، امریکی سفیر کا انتباہ

برلن (ایجنسیاں) امریکی سفیر برائے جرمنی نے یورپی یونین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایران کیخلاف عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی سے باز رہے۔ جرمن اخبار بلڈام زونٹاگ سے گفتگو میں جرمنی کیلئے امریکی سفیر رچرڈگرینل نے کہا کہ ایران کےساتھ یورپی تجارت کیلئے یورپی یونین کا متعارف کردہ نظام امریکی پالیسیوںکے برخلاف ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور یورپی یونین کے ایران کے حوالے سے اہداف تو ایک ہیں، تاہم ان اہداف کے حصول کے لیے طریقہ ہائے کار میں اختلافات ہیں۔ امریکا ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے طے کردہ جوہری معاہدے سے نکل چکا ہے اور واشنگٹن حکومت ایران کیخلاف ایک بار پھر سخت ترین پابندیاں نافذ کرچکی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں