• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں داعش کے آخری مرکز پر ایس ڈی ایف کا فیصلہ کن بڑا حملہ

دمشق (ایجنسیاں) شام میں امریکی حمایت ایس ڈی ایف نے داعش کے آخری مرکز پر فیصلہ کن حملہ کردیا جس کے نتیجے میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ ایس ڈی ایف، مختلف عسکری تنظیموں پر مشتمل اتحاد ہے جو شام میں داعش کے خلاف آپریشن کررہاہے۔ ایس ڈی ایف ترجمان نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مشرقی صوبہ دیر الزور میں داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے، بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ داعش کے سب سے تجربہ کارجنگجو اپنے اس آخری مرکز کا دفاع کررہے ہیں۔دو سال قبل داعش کا شام و عراق کے وسیع و عریض رقبے پر قبضہ تھالیکن اس کے بعد امریکا کی زیر سربراہی مختلف ممالک کے اتحاد نے داعش کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں اب وہ دیر الزور میں عراقی سرحد کے قریب ایک چھوٹے سے قصبے باغوز تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

تازہ ترین