• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیلی جیکٹ تحریک کے مظاہرین گتھم گتھا،متعدد مظاہرین زخمی

پیرس (رضا چوہدری) فرانس ’’پیلی جیکٹ‘‘ تحریک کے مظاہرین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں مسلسل تیرہویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ مظاہرین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوئے جبکہ 36 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ حکومت کی طرف سے پرتشددمظاہرے روکنے کیلئے سخت قانون سازی بھی"پیلی جیکٹ " مظاہروں کو نہیں روک سکی تاہم لیوں شہر میں دائیں اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان تصادم سے نئی صور تحا ل پیدا ہوگئی اگر یہ سلسلہ آگے بڑھتا ہے حکومت "پیلی جیکٹ " مظاہروں کی اجازت نہیں دے گی۔

تازہ ترین