آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 10؍جمادی الثانی 1440ھ 16؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، پنجاب، بلوچستان کے سنگم پر واقع دریائی جزیرے اور جنگلات میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس نے ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے کچے علاقوں میں ڈاکوؤں، جرائم پیشہ افراد اور سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ آپریشن کے حوالے سے تینوں صوبوں کے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پولیس کے درمیان رابطہ ہوگا اور آپریشن کو حتمی شکل دی جائیگی۔ ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان بھی سندھ اور بلوچستان کے وزراء اعلیٰ سے بات کریں گے، وفاقی حکومت کی مدد سے تینوں صوبوں کے سنگم پر موجود دریا ئی جزیرے اور کچے کے جنگلات میں آپریشن کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر پنجاب پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائیگا، جس میں سندھ اور بلوچستان پولیس کے افسر ا ن اور جوان بھی مشترکہ طور پر حصہ لینگے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں