• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف میکاولی اور چانکیا کی سیاست کھیل رہے ہیں، فیاض چوہان

لاہور (نمائندہ جنگ) وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو صحت کا بہانہ بناکر پتلی گلی سے لندن فرار ہونے کا موقع نہیں دیں گے۔ وہ ’’میکاولی اور ’’چانکیا‘‘ کی سیاست کھیل رہے ہیں، پہلے خود ہی واویلا مچا جیل سے اسپتال منتقل ہونے کی ضد کی اور پھر دنیا نے دیکھا کہ آل شریف، مریم نواز او مسلم لیگ ن کی قیادت نواز شریف کی ہسپتال سے جیل منتقل ہونے کی ضد کرتے نظر آئے لیکن ان کا یہ پلان کامیاب نہیں ہوگا۔ راولپنڈی میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پنجاب حکومت قواعد و ضوابطکے مطابق جیل اور ہسپتال میں نوازشریف کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے لیکن گذشتہ دو تین روز سے نوازشریف کو ان کے ذاتی معالج اور مریم نوازنے قید تنہائی میں رکھنے کا شور مچانا شروع کر دیا ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ اگر نوازشریف کو جیل میں 50، 60 خطرناک قیدیوں کے ساتھ رکھا جاتا تو پھر آل شریف کی طرف سے واویلا مچایا جاتا کہ ان کی عزت و تکریم کا خیال نہیں رکھا جا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت کبھی ہسپتال اور کبھی ڈیل اور کبھی کوئی بہانہ بنا کر نوازنوازشریف کسی بھی صورت لندن بھاگنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ آرزو پوری نہیں ہوگی۔

تازہ ترین