• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب کے ادارے آزاد،انتقام کانشانہ بنانے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،گورنر

لاہور(نمائندہ خصو صی)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب کےادارےبلکل آزاد ہیں،انتقام کانشانہ بنانے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،نیب کے کسی معاملے کے ساتھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں،ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کیلئے ملک میں پر اسیکویشن کے نظام کو بھی مزید فعال اور مضبوط کر رہے ہیں،ملک کو لوٹنے والے 2فیصد اشرافیہ کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا،ان کا مکمل احتساب ہوگا اوراحتساب کے تمام ادارے مکمل طور پر آزاد ہیں اگر اداروں میں حکومتی مداخلت ہوتی تو کیا علیم خان گر فتار ہوتے ؟‘علیم خان سمیت ہمارے تین وزراء نے صرف الزامات پر استعفے دیکرنئی مثال قائم کی پاکستان70سالوں سے ایڈک ازم پر چل رہا ہے مگر آنیوالی نسلوں کیلئے مضبوط اور خوشحال پاکستان چھوڑکرجانے کیلئے مشکل فیصلے بھی کیے جائیں گے۔سنٹر ل جیل ملتان میں فلٹریشن پلانٹس لگانے کے موقعہ پر میڈیا،اراکین اسمبلی اورپارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر پنجاب نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ اب کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ۔ تمام اتحادی ملکر چل رہے ہیں ملک حکومت اور جمہوریت دونوں مضبوط ہو رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان22سالوں سے ملک میں کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور آج اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ صرف حکومت ہی نہیں عوام اور سیاسی جماعتیں بھی ملک میں احتساب کی حامی ہیں ہم پہلے دن سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ملک کی تر قی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے کر پشن کو جڑ سے ختم کیا جائے کیونکہ کرپشن ہر لحاظ سے ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ہے،نئے پاکستان میں ہم بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے قانون بنا رہے ہیں جسکے تحت عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل ہوں گے اور 30فیصد سے زائد ترقیاتی بجٹ بھی ان بلدیاتی اداروں کے ذریعے خر چ کیا جائیگا،تعلیم اور صحت کے شعبے میں وفاقی اور پنجاب حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے جن کیلئے تمام وسائل بیروکار لا رہے ہیں،ہم سرور فاؤنڈیشن کے فنڈز سے پنجاب سمیت پورے ملک کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے پینے کے صاف پانی کے پلانٹس لگا رہے ہیں اور قیدی خواتین کو جیلوں میں مفت سلائی مشین بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ قیدی خواتین جیلوں کے اندر سلائی کڑھائی کا ہنر حاصل کر سکے۔
تازہ ترین