• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نعرے نہیں عملی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں، مولانا امجد خان

لاہور(نمائندہ خصو صی)عوام نعرے نہیں عملی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں ،ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کے لئے قرضوں سے جان چھڑانی ہوگی لیکن ابھی تک نظام قرضوں پر چل رہا ہے مزید قرضوں کے لئےآئی ایم ایف سے مذاکرات چل رہےہیں مزید قرضوں سے پاکستان کا بچہ بچہ مزید مقروض ہوجائے گا یہ باتیں جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے ذمہ داران سے گفتگو کرتےہوئے کہیں ،اس موقع پر حافظ اشرف گجر۔مفتی عبد الحفیظ ۔قاری عمران۔حافظ حیدر علی ۔جمال عبد الناصر۔محمد افضل خان ۔قاسم افضل ۔قاری معاویہ محمود ۔حافظ عبد الصمد .اور دیگر موجود تھے مولانا امجد خان نے کھاکہ ملک وقوم کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کی باتیں ایک خواب ثابت ہوئیں اور عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا انھوں نے کھا کہ بیرونی سودی قرضے ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ا نھوں نے کھاکہ سود کی نحوست سے ملکی معیشت دن بدن نیچے آرہی ہےانھوں نے کھاکہ اسلامی معیشت سے ہی ملک اپنے پاؤں پر کھڑاہوگا انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔
تازہ ترین