• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام مسائل کا حل صرف نظام مصطفے ٰ ؐکے نفاذ میں ہے،قاری زوار بہادر

لاہور(نمائندہ جنگ) جمعیت علماءپاکستان کے سر براہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کوٹ لکھپت لاہور میں نظام مصطفےٰ ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو قوم اپنی حالت بدلنے کی جدوجہد نہیں کرتی اللہ تعالیٰ بھی اُس کی حالت نہیں بدلتا۔ایسے میں علماءکو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور لوگوں میں نظام مصطفےٰؐ کے نفاذ کے لئے تحریک چلانی چاہئے کیونکہ ہمارے تمام مسائل کا حل صرف نظام مصطفےٰ ؐکے نفاذ میں ہے۔ جب تک پوری قوم اللہ کے حضور توبہ نہیں کرتی اور ملک میں سرکار دو عالم ؐکا نظام نافذ نہیں ہوتا ملک و قوم مسائل کا شکار ہوتے رہیں گے۔ میاں محمد اکرم کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ نظام مصطفےٰ کانفرنس کی صدارت جے یوپی کے رہنماءمولانا حاجی محمد شوکت نے کی کانفرنس میں حافظ نصیر احمد نورانی ، مولانارشید احمد رضوی، مولاناخادم حسین نقشبندی،مولانا نذر احمد سعیدی اور دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین