• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبزادہ احمد میاں خاں نظام مصطفی ؐکے بہت بڑے مجاہد تھے،اشرف آصف جلالی

لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ اورتحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں جامعہ خیر المعاد قلعہ قاسم ملتا ن کے مہتمم اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ احمد میاں خان مجددی کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں صاحبزادہ محمد حذیفہ جلالی،مفتی محمد مدثر رضا جلالی، مولانا محمد مظہرفریدی ،پیر محمد اظہر ضیا،مولانا محمد صہیب جلالی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ،تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا صاحبزادہ احمد میاں خاں نظام مصطفی ؐکے بہت بڑے مجاہد تھے ۔
تازہ ترین