• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹسٹ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قلم ، برش اور رنگوں کی مدد سے آرٹ کے نادر فن پارے تخلیق کرنے والے آرٹسٹ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کے فن کے فروغ کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے یہ بات راولپنڈی آرٹس کونسل میں فائن آرٹ کے سینئر آرٹسٹوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فائن آرٹ کے شعبہ سے منسلک ادارے پینٹنگ اور فنون لطیفہ کے فروغ اور ترویج و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور آرٹسٹوں نے اپنے فن اور خدا داد صلاحیتوں سے فن کے نادر نمونے تخلیق کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل میں ’’آرٹ بازار‘‘ منعقد کیا جائے تاکہ آرٹسٹوں کو اپنی تخلیقات لوگوں تک پہنچانے کے لئے پلیٹ فارم میسر آ سکے ۔ ملاقات کے دوران آرٹسٹوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور آرٹ کے فروغ کے لئے متعدد تجاویز پیش کیں۔
تازہ ترین