• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن کورٹ کے باہر قتل ہونیوالے نوجوان کے ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور( کرائم رپورٹر سے)سیشن کورٹ کے باہر قتل ہونے والے شہری کے ورثاءنے گزشتہ روز ملزمان کی گرفتاری کے لئے نعش مغلپورہ چوک میں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مظاہرین نے اس موقع پر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔بلال نامی شہری کو دو روز قبل سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا،ورثاءکے مطابق بلال نے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے ورثاءنے بلال کے خلاف اغواءکا مقدمہ درج کروایا تھا،اس مقدمہ میں ضمانت کے لئے بلال عدالت جارہا تھا کہ اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ دو افراد کے خلاف درج کرلیا گیاہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ہی ان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔احتجاجی مظاہرے کے باعث مغل پورہ چوک اور اطراف میں ٹریفک کا نظام دباو کا شکار رہا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین