• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا بشیراحمد کی دینی و قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور(نمائندہ جنگ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا بشیراحمدفاضل پوری کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالعزیز، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ؤ نے کہا ہے کہ مولانا بشیراحمد کی دینی و قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انکی کی وفات کا سانحہ ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ زندگی کی آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت مقام مصطفے کے تحفظ اور نظام مصطفے کے نفاذ کے کئے جدوجہد کرتے رہے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت میں مولانا بشیراحمد کی شاندار خدمات تاریخ کا روشن باب ہے۔ وہ زندگی بھر دین کی خدمت کے لئے سرگرم رہے ، انکی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔
تازہ ترین