آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 16؍شعبان المعظم 1440ھ 22؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں بڑا مسئلہ گنجائش سے زیادہ قیدیوں کا ہے،صوبائی وزیر جیل خانہ جات

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ جیلوں میں سب سے بڑا مسئلہ گنجائش سے زیادہ قیدیوں کا ہے اور اسی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جس کے حل کے لئے پنجاب میں دو نئی جیلیں لودھراں اور میانوالی میں زیر تعمیر ہیں۔ اس کے علاوہ خانیوال میں بھی ایک اور جیل بنانے جا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ہم جیلوں میں اوور لوڈ کم کرنے کے لئے ایسے لوگوں کو رہا بھی کر رہے ہیں جو اپنا جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیلوں میں قید ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں