• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار صحافی رضوان الرحمٰن رضی کی ضمانت منظور

لاہور (نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ سیل) ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سائبرکرائم قوانین کے تحت گرفتار صحافی رضوان الرحمٰن رضی کی ضمانت منظورکرلی۔ان کی درخواست ضمانت کی پیروی لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر عاصم چیمہ اور نائب صدر اعجاز بسرا نے کی۔ رضوان رضی کو ہفتہ کے روز ایف آئی اےکے سائبرکرائم ونگ نے گرفتار کیا تھا۔مجسٹریٹ کی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے اور شخصی ضمانت آج( پیر) کی صبح ٹرائل کورٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔اتوار کے روز انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایف آئی اے کی جانب سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور نہ کیا اور ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین