• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل روڈ کی کشادگی میں اراضی کا حصول رکاوٹ بن گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل روڈ کی کشادگی میں اراضی کا حصول بڑی رکاوٹ بن گیاجس کی وجہ سے سڑک کی توسیع غیر ضروری التواء کا شکار ہو گئی ، معلوم ہوا ہے کہ ایم ڈی اے تا ڈیرہ اڈا روڈ کی تعمیرڈیڑھ برس سے زائد عرصے سے التواء کا شکار ہے ، ایم ڈی اے حکام سڑک کی تعمیر میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں، ایم ڈی اے انتظامیہ نے 40 کروڑ روپے اراضی کے حصول کے لئے مختص کئے لیکن کافی عرصے تک لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کی غیر موجودگی کے باعث معاملہ لٹکا رہا ، اب لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کی تعیناتی ہو جانے کے باوجود بھی اراضی کا حصول ممکن نہیں ہو سکا ، ایم ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کا چارج تحصیلدار صدر کے پاس ہے جلد اراضی کی خریداری کا عمل شروع کر دیا جائے گا ۔
تازہ ترین