• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے لانگ مارچ کی کال دی تو دما دم مست قلندر ہوگا : پیپلز پارٹی خواتین ونگ

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر اضیہ رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف حکمرانوں کی کوئی سازش کامیابی نہیں ہو سکتی، جمہوری راستہ روکنے والوں کو سوائے مایوسی کے اور کچھ نہیں ملے گا،یوسف رضا گیلانی کو پیپلز پارٹی سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے، پارٹی کیخلاف سازشی عناصر جلد بے نقاب ہوں گے، سابق وزیراعظم کانام بلیک لسٹ سے نکالا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو کی کال کے منتظر ہیں، حکمرانوں کے خلاف لانگ مارچ کی کال دی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا ،اس موقع پرشگفتہ حبیب، شبانہ گل،نورین قیصر، حفیظاں بی بی بھی موجود تھیں۔
تازہ ترین