ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے میں ایک برس میں 1500 سے زائد نقشے جمع ہوئے جبکہ صرف 645 نقشے منظور ہو سکے، نقشہ منظوری سائلین کے لئے درد سر بن ہوئی ہے ، نقشہ برانچ کی سست روی کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق ایم ڈی اے میں ایک برس میں 1500 سے زائد نقشے منظوری کے لئے جمع کرائے گئے لیکن افسران و اہلکاروں کی جانب سے بے جا اعتراضات کی وجہ سے نقشوں کی منظوری کا مر حلہ سست روی کا شکار رہا ، ایک برس میں صرف 645 نقشے منظور ہو سکے،ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے میں نقشہ منظوری میں سب سےبڑی رکاوٹ شعبہ آرکیٹیکچر کے چندافسران ہیں۔