• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے مالی بحران کا شکار، نئے ذرائع آمدن کی تلاش شروع کر دی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے نے مالی بحران پر قابو پانے کے لئے نئے ذرائع آمدن تلاش کرنے شروع کر دیئے ہیں، ذرائع کے مطابق پی ایچ اے انتظامیہ ایک برس سے مالی بحران کاشکار ہے ، سیلف انکم کی رقم تنخواہوں پر خرچ ہونے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے 30 کروڑ کی گرانٹ میں سے کوئی بھی قسط وصول نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے پارکوں کی بحالی اور تعمیروترقی کا کام رک چکا ہے ،پی ایچ اے کی پبلسٹی فیس کا ٹھیکہ بھی گذشتہ برس کی نسبت 5 کروڑ روپے کم بولی پر نیلام ہوا ہے ، اس ضمن میں پی ایچ اے انتظامیہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے پر ایک بار پھر غور شروع کر دیا ہے۔
تازہ ترین