• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بیلف کے ذریعے مکان پر قبضے کی کوشش،احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)جعلی بیلف کےذریعے مکان پر قبضے کرنے کی کوشش پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پولیس اور حکومت سے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ،مظاہرین کاکہنا تھا کہ ملازم حسین ،اللہ دتہ،محمد حسین ولد احمد بخش سکنہ حسن آباد گیٹ نمبر 1گلی 13/Aملتان اپنے بچوں کے ہمراہ عرصہ 50سال سے رہائش پذیر ہیں 15مرلہ جگہ کی ملکیت ان کے نام ہے جعلی بیلف کے ذریعے عمر دین و دیگر نے گھرپر زبردستی قبضے کی کوشش کی جبکہ گھر سے سامان اٹھا کر لے گئے،انہوں نے حکام بالا نوٹس لیتے ہوئے تحفظ فراہم کریں۔
تازہ ترین