• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم ،10 گرفتار، شراب،منشیات اور اسلحہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کے دوران 10 کو گرفتار کر کے شراب،منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم طاہر سے 520 گرام چرس اور غلام محمد سے 20 لٹر شراب برآمد کر لی ۔تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے ملزمان ثمر عباس اور کاشف سے 30 بور پسٹل برآمد کر لیا ۔تھانہ گلگشت پولیس نے ملزم آفتاب سے 120 گرام ہروئن برآمد کر لی ۔تھانہ پاک گیٹ پولیس نے ملزم رؤف سے 10 لٹر شراب برآمد کر لی ۔تھانہ ممتاز آباد پولیس نے ملزم اقبال سے 120 گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ جلیل آباد پولیس نے ملزم اکرم سے 5 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔تھانہ کینٹ پولیس نے شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزم ساجد مسیح کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ملزم رفیق نے عرفان کو 15 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو ڈس ا ٓنر ہو گیا ۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں ملزم ساجد نے حبیب اللہ کو 15 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو ڈس ٓانر ہو گیا ۔تھانہ قطب پور ہی کے علاقے میں ملزم جاوید نے شہزاد کو 8 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ نیو ملتان پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار سردار محمد کو روک کر چیکنگ کی جس نے اپنی موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی ۔تھانہ سٹی جلال پور پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار عارف کو روک کر چیکنگ کی جس کی موٹر سائیکل پر لگی ہوئی نمبر پلیٹ جعلی ثابت ہوئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ کینٹ پولیس نے بامن جی چوک پر واقع بلقیس پلازہ میں دو نیٹ کیفےپر چھاپے مار کر غیر اخلاقی فلمیں دیکھنے والے نیٹ کیفے مالکان سمیت 13افراد کاشف،زہشاس،آصف وغیرہ کوگرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے کےرہائشی محمد آفاق کے گھر کے مین گیٹ کا تالا نامعلوم عورت ہتھوڑی سے توڑنے کی کوشش کر ر ہی تھی جسے قابو کر کے تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔  تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ملزم طارق نے 15 پر کال کر کے اپنے گھر میں چوری کیواردات کی اطلاع دی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ۔متعلقہ پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فیلنگ کرنے کے الزام میں تھانہ ممتاز آباد پولیس نے دو دکانداروں تنویر اور صغیر کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین