• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن نے شہر میں اپنی جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت مانگ لی

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے شہر میں میونسپل کارپوریشن کی جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت مانگ لی ہے اور اس ضمن میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان عباس سرور نقوی آج لاہور میں سیکرٹری بلدیات سے ملاقات کریں گے، بتایا گیا ہے کہ کارپوریشن ملتان انتظامیہ نے شہر میں مختلف جائیدادوں کی کرایوں پر نیلامی کیلئے اخبار اشتہار دیا تھا جس پر ڈی سی نے رولز کی خلاف ورزی کرنے پر جائیدادوں کی نیلامی منسوخ کردی تھی اب میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ نے جائیدادوں کی کرائے پر نیلامی کی اجازت مانگ لی ہے۔
تازہ ترین