• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری لٹتے رہے، پولیس خاموش، ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں

راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) ڈکیتی، چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں شہری لٹتے رہے۔ 3گاڑیوں، 4موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ سے محروم ہو گئے۔ تھانہ ائرپورٹ‘ تھانہ صدر واہ‘ تھانہ کورال کے علاقوں سے تین گاڑیاں آئی ڈی ایل 3937، آر آئی بی 941، پک اپ آر آئی ایس 882اڑا لی گئیں۔ تھانہ پیرودھائی‘ تھانہ نیوٹائون‘ تھانہ کینٹ‘ تھانہ آبپارہ کے علاقوں سے موٹر سائیکل نمبر آر آئی ایم 598‘ آر آئی کے 4250‘ آر آئی وی 3516اور کے آر 512چوری ہو گئیں۔ تھانہ نیو ٹائون کو ریحان عباس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر 3افراد 30لاکھ چھین لے گئے۔ تھانہ صادق آباد کو اظہر الدین نے بتایا 3 موبائل، 57ہزار اور لیپ ٹاپ چرا لئے گئے۔ محسن اسلم سے موٹر سائیکل پر موبائل اور کیمرہ چھن گیا۔ تھانہ سول لائن کو رجب علی نے بتایا 2موٹر سائیکل سوار‘ ایک مہران کار میں شہروز داؤد معہ2افراد زبردستی لے گئے‘ تشدد کیا‘ فحش وڈیو تصاویر بنا لیں 15ہزار چھین لئے۔ تھانہ سول لائن کو وقاص ظہور نے بتایا 2مسلح موٹر سائیکل سواروں نے 10ہزار کے زیورات چھین لئے۔ تھانہ ٹیکسلا کو محمد صفدر نے بتایا محمد حفیظ‘ محمد حمید‘ آصف محمود‘ محمد اویس 2لاکھ کے درخت کاٹ لے گئے۔ تھانہ گوجر خان کو محمد بلال نے بتایا کہ رانا انجم شہزادو 7دیگر 7لاکھ 20ہزار اور کاغذات لیکر فرار ہو گئے۔ ادہر تھانہ انڈسٹریل ایریا آئی ایٹ مرکز میں 4افراد شرامت حسین سے 60ہزار چھین لے گئے۔ تھانہ بنی گالہ نامعلوم چور عتیق الرحمان کے گھر کے تالے توڑ کر 10تولے زیورات‘ سامان‘ 4لاکھ لے گئے۔بھاری مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین